معمول پر لانے اور تسلیم کرنے کے منصوبے کے ساتھ لبنان اور خطے پر امریکی حملے کے تناظر میں، اور ٹرمپ انتظامیہ اور اس کی ٹیم کی جانب سے مسلم ممالک کے مزید حکمرانوں کو معاہدہ ابراہام میں شامل کرنے کی کوشش کے ساتھ، امریکی ایلچی مورگن اورٹاگوس کا لبنان اور غاصب یہودی ریاست کا دورہ لبنان پر سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی دباؤ، دھمکیوں اور شرائط سے بھرا ہوا ہے، واضح رہے کہ یہ دورہ جامعہ الدول عربیہ کے سیکرٹری جنرل اور مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دورے کے ساتھ ہم آہنگ ہوا ہے، جو بظاہر اسی سمت میں جا رہا ہے!