کیان یہود کے امریکہ کو غزہ میں اپنے مجرمانہ کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کے بعد، 28 اکتوبر 2025 بروز منگل کی شام سے مبارک سرزمین فلسطین کے 109 سے زائد باشندے شہید ہو گئے، جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں، اور دیگر زخمی ہو گئے، یہ کارروائی غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر کیان کی فوج کے فضائی حملوں میں ہوئی، جن میں شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں شہریوں کے گھروں اور بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔