October 29, 2025
مغضوب علیہم کی جارحیت نہیں رکتی، تو کیا کوئی ربانی قائد ہے جو ان کی جارحیت کو روکے اور ان کی ریاست کو ختم کرے؟!
یہ غزہ پر جارحیت ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے جسے مجرم نیتن یاہو کے دفتر نے غزہ کی پٹی پر زبردست حملے قرار دیا ہے (الجزیرہ)، اس دعوے کے ساتھ کہ حماس نے غزہ کی پٹی میں اس کے فوجیوں پر حملہ کیا اور لاشوں کی واپسی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب دیا، حالانکہ حماس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے (الجزیرہ)، پس ریاست نے گھنٹوں میں پچاس سے زائد شہید کر دیے، اور وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ حملوں کا مطلب جنگ بندی کے معاہدے کا خاتمہ نہیں ہے! اور ٹرمپ تصدیق کرتے ہیں کہ یہودیوں کی بمباری جنگ بندی کو کمزور نہیں کرے گی!