June 20, 2025
press_release
"قیامِ (اسرائیل) کے بعد ہمیں ایک متحد عرب دنیا کا سامنا تھا اور ہم نے اسے بتدریج تقسیم کر دیا"
ان الفاظ سے نیتن یاہو اپنی قوم اور دنیا کو مخاطب کرتا ہے، اور اس طرح فخر کرتا ہے گویا اس نے یہ کام انجام دیا ہے، اور وہ اپنی قوم کی عادت کے مطابق بہتان لگانے والا ہے، جھوٹ بولتا ہے اور اس چیز کا دعویٰ کرتا ہے جو اس کی نہیں ہے! مغضوب علیہم کے وجود سے پہلے اور خلافت کے انہدام سے پہلے مسلمان ایک امت تھے جنہیں ایک ریاست نے جمع کر رکھا تھا، اور اس امت کو تم نے تقسیم نہیں کیا، بلکہ تمہارے ان آقاؤں نے تقسیم کیا جنہوں نے تمہیں خبث اور مکاری کی آنکھ کے سامنے بنایا، تمہارے ان آقاؤں نے جنہوں نے اس امت سے طویل صدیوں تک جنگ کی اور اس کی سختی کا مزہ چکھا اور یکے بعد دیگرے ان کے دارالحکومتوں کو گرتے ہوئے دیکھا۔ چنانچہ قسطنطنیہ فتح ہوا اور اس کی بہن (روم) بھی گرنے کے قریب تھی لیکن اللہ کی تقدیر یہ تھی کہ وہ ایک نئی فتح کے لیے ذخیرہ رہے جو باذن اللہ تعالیٰ آنے والی ہے۔